ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عام ہڑتال
Aug ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
-
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والی جھڑپوں میں آٹھ جولائی سے اب تک ستّر سے زیادہ افراد جاں بحق اور چھ ہزار سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عام ہڑتال کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں۔ حریت کانفرنس کے رہنماؤں سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے جموں کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارہ اگست تک اپنی ہڑتال جاری رکھیں۔ دوسری جانب ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں صورتحال کشیدہ ہے اور اکثر علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ گزشتہ روز ہندوستانی سیکورٹی فورسز اور کشمیر کے مختلف علاقوں کے لوگوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد کشمیری جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
کہا جاتا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والی جھڑپوں میں آٹھ جولائی سے اب تک ستّر سے زیادہ افراد جاں بحق اور چھ ہزار سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
ٹیگس