ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی برقرار
Aug ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
-
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی جاری ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تین فوجی ہلاک ہوگئے۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کپواڑا میں مسلح افراد نے حملہ کر کے ہندوستانی سیکورٹی فورس کے تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں متعدد سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق فوجیوں اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایک مسلح شخص مارا گیا ہے۔
ہندوستانی فوجیوں نے پیر کے دن ایسی حالت میں کشمیر میں گشت زنی کی کہ جب وادی کے زیادہ تر علاقوں میں کرفیو کا اعلان کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ہندوستانی فوجیوں نے حال ہی میں کشمیر میں ایک ہزار سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔
ٹیگس