پاکستان ہندوستان کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرے: سشما سوراج
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i242302-پاکستان_ہندوستان_کے_داخلی_امور_میں_مداخلت_نہ_کرے_سشما_سوراج
ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو خبردار کیا ہےکہ وہ ہندوستان کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • پاکستان ہندوستان کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرے: سشما سوراج

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو خبردار کیا ہےکہ وہ ہندوستان کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندوستانی پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے پاکستان کو ہندوستان کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کےبارے میں خبردار کیا اورکہا کہ اگر پاکستان اپنی مداخلت سے باز نہ آیا تو پھر اسے اس کے منفی نتائج کے لئے بھی آمادہ رہنا چاہئے۔ سشماسوراج کے بقول اس طرح کی مداخلت ہندوستان برداشت نہیں کرے گا۔

ہندوستانی وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور ہم نے ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بھی کہا ہےکہ کشمیر ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر کا مسئلہ ہندوستان اور پاکستان کا سب سے زیادہ متنازعہ مسئلہ ہے اور دونوں ممالک متعدد بار اس مسئلے پر آپس میں جنگیں بھی کر چکے ہیں۔