ہندوستان: جموں و کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں
Aug ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۱۹ Asia/Tehran
-
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جھڑپیں جاری ہیں۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم پانچ سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ تین مسلح افراد نے سری نگر میں ریزرو پولیس کے ایک مرکز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں پانچ سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ ہندوستان کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے کے بعد مسلح حملہ آوروں اور ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کا محاصرہ کر لیا۔
ٹیگس