ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال
Aug ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہڑتال کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جمعے کے روز بھی ہڑتال کے نتیجے میں تمام دفاتر اور تجارتی و تعلیمی مراکز، نیز بازار بند اور معمولات زندگی معطل رہے۔ وادی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں کو چوکس رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے عوام، ہندوستان کی سیکورٹی فورسز کے تشدد کے خلاف کئی دنوں سے شدید احتجاج اور عام لوگوں پر حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہندوستان کی سیکورٹی فورسز نے دو کشمیری رہنماؤں سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو حراست میں لے رکھا ہے۔ گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے جموں و کشمیر میں جاری تشدد کے واقعات میں اب تک اسّی افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ سات ہزار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ٹیگس