روس کے ساتھ تعلقات کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں، ہندوستان
Aug ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۴:۲۸ Asia/Tehran
-
نریندر مودی نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی سمجھوتے کے لئے مذاکرات جاری رکھے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نے روس کے ساتھ تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں روس کے نائب وزیر اعظم دیمتری روگوزین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اور روس، مختلف شعبوں میں اپنے دو طرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ روس، ہندوستان کا قابل اعتماد اتحادی ہے۔ نریندر مودی نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی سمجھوتے کے لئے مذاکرات جاری رکھے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کرملین نے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو میں روس اور ہندوستان کے مشترکہ ایٹمی بجلی گھر کو تحویل میں دیے جانے کے موقع پر دونوں ملکوں کے سربراہوں نے ٹیلی فون پر ایٹمی توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کے بارے میں گفتگو کی۔
ٹیگس