شام کی تعمیر میں شرکت کے لئے ہندوستان کا اعلان آمادگی
-
ہندوستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور مبشر جاوید اکبر: ہندوستان، شروع سے ہی شام کی حکومت اور قوم کی مدد کرنے کے لئے آمادہ رہا ہے۔
ہندوستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور مبشر جاوید اکبر نے کہا ہے کہ ان کا ملک، شام کی تعمیر نو میں شمولیت کے لئے آمادہ ہے۔
ہندوستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور مبشر جاوید اکبر نے نئی دہلی میں ایک بیان میں شام میں جھڑپوں کے نتیجے میں بنیادی تنصیبات کے تباہ ہو جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان، شروع سے ہی شام کی حکومت اور قوم کی مدد کرنے کے لئے آمادہ رہا ہے۔ انھوں نے شام کے حالات کے نتیجے میں اس ملک کے عوام کے لئے پیدا ہونے والے مسائل و مشکلات کو دردناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک، شام کو ترقی کی راہ پر لانے میں بھی مدد و تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران شام میں مسلح دہشت گردوں نے، جنھیں امریکہ، ترکی، مغربی اور بعض عرب ملکوں کی فوجی و مالی مدد و حمایت حاصل رہی ہے، وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کر دیا۔