ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i244135-ہندوستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_میں_ہڑتال
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال بدستور جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • وستانی پولیس اور سیکورٹی فورسز ہر طرح کے احتجاجی مظاہروں کی روک تھام کے لئے چوکس ہوگئی ہیں۔
    وستانی پولیس اور سیکورٹی فورسز ہر طرح کے احتجاجی مظاہروں کی روک تھام کے لئے چوکس ہوگئی ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہڑتال بدستور جاری ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پیر کے دن بھی ہڑتال کی گئی جس کے باعث تمام دفاتر اور تعلیمی و تجارتی مراکز بند ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ہڑتال کی وجہ سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہزاروں لوگوں کا کاروبار زندگی ٹھپ ہوگیا ہے۔

ہندوستانی پولیس اور سیکورٹی فورسز ہر طرح کے احتجاجی مظاہروں کی روک تھام کے لئے چوکس ہوگئی ہیں۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام، سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں کشمیری عوام کے قتل عام کے خلاف مظاہرے کرتے چلے آ رہے ہیں اور وہ مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کے حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حریت کانفرنس کے سربراہوں سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو چالیس دنوں سے زیادہ عرصے سے ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔