ہندوستان اور امریکہ کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i245587-ہندوستان_اور_امریکہ_کے_درمیان_فوجی_تعاون_کا_معاہدہ
ہندوستان اور امریکہ نے فوجی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۶:۴۰ Asia/Tehran
  • نئی دہلی اور واشنگٹن نے فوجی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
    نئی دہلی اور واشنگٹن نے فوجی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

ہندوستان اور امریکہ نے فوجی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور امریکہ نے پیر کے دن ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں آیا ہے کہ دونوں ملکوں نے فوجی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جو کہ نئی دہلی اور واشنگٹن کے تعلقات کی تقویت کے سلسلے میں ایک اہم قدم شمار ہوتا ہے۔

ہندوستان اور امریکہ کے مشترکہ اعلامیے میں آیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کے بری، بحری اور فضائی فوجی اڈے استعمال کرسکیں گے ۔

امریکی وزیر جنگ ایشٹن کارٹر اور ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے درمیان اپریل کے مہینے میں اس معاہدے پر اصولی طور پر اتفاق پایا گیا تھا لیکن تفصیلات کو حتمی شکل نہیں دی گئی تھی۔

نئی دہلی اور واشنگٹن نے ایسی حالت میں اس معاہدے پر دستخط کئے ہیں کہ جب اس سے قبل ہندوستانی وزیر دفاع نے  پاکستان کے ہاتھ ایف سولہ جنگی طیارے فروخت کرنے پر مبنی امریکہ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔