ہندوستانی فضائیہ کے لاپتہ طیارے کے سبھی لوگوں کو مردہ تسلیم کرلیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i248431-ہندوستانی_فضائیہ_کے_لاپتہ_طیارے_کے_سبھی_لوگوں_کو_مردہ_تسلیم_کرلیا_گیا
ہندوستانی فضائیہ نے یہ تسلیم کرلیا ہے کہ گذشتہ بائیس جولائی کو لاپتہ ہونے والے فوجی طیارے میں سوار سبھی لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۲:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستانی فضائیہ کے لاپتہ طیارے کے سبھی لوگوں کو مردہ تسلیم کرلیا گیا

ہندوستانی فضائیہ نے یہ تسلیم کرلیا ہے کہ گذشتہ بائیس جولائی کو لاپتہ ہونے والے فوجی طیارے میں سوار سبھی لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے

ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ اے این بتیس گذشتہ بائیس جولائی کو چنئی سے پورٹ بلیئر جارہا تھا کہ اچانک اس کا رابطہ راڈار سے منقطع ہوگیا اور اس کے بعد اس کا اب تک کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے - طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد سے اس کی تلاشی کا کام پورے زور و شور کے ساتھ جاری ہے جس میں ہندوستانی فضائیہ کا ساتھ ہندوستانی بحریہ بھی دے رہی ہے - ہندوستانی فضائیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار  ہونے والے اس طیارے کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے جس کی وجہ سے اب طیارے میں سوار سبھی لوگوں کے بارے میں یہ مان لیا گیا ہے کہ ان کی موت واقع ہوگئی ہے - ہندوستانی وزارت دفاع کے ذرائع سے میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ اس طیارے میں سفر کررہے سبھی انتیس افراد کے گھر والوں کو خط لکھ کر یہ اطلاع دے دی گئی ہے کہ اب یہ لوگ زندہ نہیں ہیں بلکہ انہیں مردہ تسلیم کرلیا گیا ہے - البتہ ہندوستانی وزارت دفاع کا کہنا ہے طیارے کے ملبے کو تلاش کرنے کا کام پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا