پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
اطلاعات کے مطابق پاکستان نے آج بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم، ایس سی او، 2026-27 کی صدارت سنبھال لی۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ایس سی او سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اسحاد ڈار نے ایس سی او کی صدارت کے لیے پاکستان کی ترجیحات اور حکمت عملی سے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او سیکریٹری جنرل نے پاکستان کو صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے ایس سی او کی چیئرمین شپ کےلیے پاکستان کی ترجیحات اور حکمت عملی سے آگاہ کیا، جس پر سیکریٹری جنرل نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایس سی او سیکرٹریٹ نے صدارت کے دوران قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس ملاقات میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ایس سی او کے قومی رابطہ کار محمد فیصل بھی شریک تھے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel