نیپالی وزیراعظم کا دورہ ہندوستان
ہندوستان اور نیپال کے وزرائے اعظم نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے عزم کا اعلان کیا ہے
نیپال کے وزیراعظم کمل دہل پرچنڈ نے جمعے کو نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی - ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے طریقوں پر تفصیل سے بات چیت ہوئی - ہندوستانی وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ نیپال میں امن و استحکام اور خوشحالی ہندوستان کے مفاد میں ہے - دوگھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے دوران دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے کئی سمجھوتے پر دستخط کئے- اس سے پہلےنیپالی وزیراعظم کا راشٹریہ پتی بھون میں سرکاری طور پر استقبال کیا گیا - نیپال کے وزیراعظم کے دورہ ہندوستنا سے قبل نئی دہلی نے اعلان کردیا تھا کہ نیپال میں آئین کی ترمیم کا معاملہ اس کا اندرونی معاملہ ہے اور ہندوستان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے نئی دہلی کا کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ خود نیپالی عوام کریں گے- پرچنڈ گذشتہ مہینے ہی دوسری بار نیپال کے وزیراعظم بنے ہیں - نیپالی وزیراعظم ہندوستان میں اپنے قیام کے دوران ہندوستان کے دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے - گذشتہ برس نیپال میں آئین میں ترمیم کے معاملے پر دونوں ملکوں کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی -