ہندوستان کا جدید ترین ڈسٹرائر بحری بیڑے میں شامل
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i248746-ہندوستان_کا_جدید_ترین_ڈسٹرائر_بحری_بیڑے_میں_شامل
ہندوستان نے ایک ایڈوانس ڈسٹرائر اپنے بحری بیڑے میں شامل کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا جدید ترین ڈسٹرائر بحری بیڑے میں شامل

ہندوستان نے ایک ایڈوانس ڈسٹرائر اپنے بحری بیڑے میں شامل کیا ہے

ہندوستانی بحریہ کے جدید ترین ڈسٹرائر کو ہفتے کے روز باضابطہ طور پر ہندوستانی بحریہ کے حوالے کیا گیا  اور سمندر میں اتارا گیا - ہندوستانی بحریہ کا یہ ڈسٹرائر جس کا نام مورموگاؤ ہے  پروجیکٹ پندرہ بی سیریز کا دوسرا جہاز ہے - یہ ڈسٹرائر مجگاؤں شیپیارڈ میں تیار کیا گیا - ہندوستانی ماہرین کا کہنا ہے کہ مورموگاؤ  نامی یہ ڈسٹرائرتکنیکی اعتبار سے ہندوستان کا اب تک کا سب سے جدید ترین ڈسٹرائر ہے - ہندوستانی بحریہ کے سربراہ چیف ایڈمرل سنیل لامبا نے ممبئی میں مور موگاؤ ڈسٹرائر کوسمندر میں لانچ کیا - اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ممبئی کے مجھگاؤں ڈاکیارڈ لیمیٹڈ ایم ڈی ایل میں اس  جدید بحری جنگی جہاز کو تیار کیا گیا - انہوں نے  بتایا کہ مورموگاؤ جہاز ہندوستانی بحریہ کے کولکتہ کلاس کا دوسرا ڈسٹرائر ہے