وادی کشمیر میں ایک اور نوجوان ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہفتے کو اکہترویں روز بھی پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پیلٹ گن سے زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان زخموں کی تالاب نہ کر چل بسا
سری نگر سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ نویں جماعت کا طالب علم ناصرشفیع جو سیکورٹی فورس کی پیلٹ گن سے زخمی ہوگیا تھا زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جس کے بعد لوگوں نے سری نگر کے متعدد علاقوں میں شدید احتجاجی مظاہرے کئے- سری نگر میں اس نوجوان طالب عالم کی ہلاکت کے بعد جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات بھی شدید مظاہرے ہوئے -مظاہرین نے مقتول نوجوان کی لاش سڑک پر رکھ کر زبردست مظاہرہ کیا اور کہا کہ جب تک اس نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں مل جاتی ہم لاش کو دفن نہیں کریں گے- مذکورہ نوجوان کی موت کے بعد وادی میں پرتشدد مظاہروں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تراسی ہوگئی ہے جبکہ بعض خبروں میں یہ تعداد ایک سو سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے - وادی کے جنوبی اضلاع میں بھی ہفتے کو حالات کشیدہ رہے اور مختلف مقامات پر پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا - حکام نے جنوبی اضلاع میں ہفتے کو بھی شدید بندشیں عائد کررکھی تھیں - حکام کا کہنا ہے وادی میں حالات معمول پر آرہے ہیں - اس درمیان علیحدگی پسند جماعتوں کی کال پر ہفتے کو بھی عام ہڑتال رہی جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے -