کشمیر، ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملہ دسیوں فوجی ہلاک اور زحمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i248917-کشمیر_ہندوستانی_فوجی_کیمپ_پر_حملہ_دسیوں_فوجی_ہلاک_اور_زحمی
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع بارامولا کے قصبے اوڑی میں ہندوستانی فوجی مرکز پر مسلح افراد کے حملے میں سترہ ہندوستانی فوجی ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہوگئے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • کشمیر، ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملہ دسیوں فوجی ہلاک اور زحمی

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع بارامولا کے قصبے اوڑی میں ہندوستانی فوجی مرکز پر مسلح افراد کے حملے میں سترہ ہندوستانی فوجی ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہوگئے ہیں

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق یہ حملہ اتوارک صبح ساڑھے پانچ بجے کیاگیا - مسلح افراد نے ہندوستانی فوج کی بارہویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بناتے ہوئے پہلے اس میں داخل ہوئے اور اس کے بعد فائرنگ  شروع کردی - جواب میں ہندوستانی فوجیوں نے بھی فائرنگ شروع کردی اور یہ تصادم کئی گھنٹے تک جاری رہا ہے جس میں سترہ فوجی ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہوئے ہیں - زخمی ہندوستانی فوجیوں میں متعدد فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے- حملے میں چار مسلح افراد کو بھی ہلاک کردیا گیا - ریاستی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا - اس درمیان ہندوستانی فوج کی شمالی کمان نے اپنے بیان میں کہا ہے اتوار کی صبح بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے کشمیر کے علاقے اوڑی میں فوجی یونٹ کے انتظامی بیس پر حملہ کردیا- جوابی کارروائی میں چار مسلح دہشت گرد مارے گئے اور علاقے میں تلاشی کا آپریشن جاری ہے - خبروں میں بتایا گیا ہے کہ مسلح افراد کے حملے کے بعد ہندوستانی فوج کے خصوصی دستوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اوڑی میں اتارا گیا - ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں کشمیر کی ریاستی حکومت اور ہندوستان کی مرکزی حکومت نے اتوار کو فوجی کیمپ پر ہونےوالے حملے کی ذمہ دار کالعدم تنظیم لشکرطیبہ پر عائد کی ہے -