ریاست بہار میں مسافر بس حادثہ پچاس سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i249130-ریاست_بہار_میں_مسافر_بس_حادثہ_پچاس_سے_زائد_ہلاکتوں_کا_خدشہ
ہندوستان کی مشرقی ریاست بہار میں ایک مسافربس کے گہرے تالاب میں گرجانے سے دسیوں افراد کے ہلاک ہو جانے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • ریاست بہار میں مسافر بس حادثہ پچاس سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ

ہندوستان کی مشرقی ریاست بہار میں ایک مسافربس کے گہرے تالاب میں گرجانے سے دسیوں افراد کے ہلاک ہو جانے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق مشرقی ریاست بہار کے ضلع مدھوبنی میں مسافروں سے بھری ایک بس کے گہرے تالاب میں گرجانے سے پچاس سے زائد افراد کے ہلاک ہوجانے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے - خبروں میں بتایا گیا ہے کہ پچیس افراد کی لاشیں اب تک اس تالاب سے نکالی جا چکی ہیں - عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس گہرے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے اس لئے کسی بھی مسافر کے زندہ بچنے کا امکان کم ہے - حادثے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائی تاخیر سے شروع کئے جانے پر مقامی لوگوں میں شدید غم غصہ پایا جا رہا ہے - اس موقع پر مقامی باشندوں نے وہاں پہنچے اعلی پولیس افسران اور حکام کے خلاف شدید نعرے لگائے اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کرکے انہیں وہاں سے فرار ہونے پر مجبور کردیا - میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ ریاست بہار کے مدھوبنی ضلع کے گاؤں سندر پور ٹولہ میں پیر کو دن میں گیارہ بجے پیش آیا - بس پانی میں پوری طرح ڈوبی ہوئی ہے اور اتنی گہرائی میں ہے کہ وہ نظر بھی نہیں آرہی ہے - بتایا جاتا ہے کہ بس میں پچاس سے زائد افراد سوار تھے -