سری نگر میں کرفیو ، وادی کے دیگر علاقوں میں سخت بندشیں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i249250-سری_نگر_میں_کرفیو_وادی_کے_دیگر_علاقوں_میں_سخت_بندشیں
ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے چھے تھانوں میں منگل کو بھی کرفیو جاری رہا - جبکہ مختلف مقامات پر پرتشدد مظاہرے جاری رہے -
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • سری نگر میں کرفیو ، وادی کے دیگر علاقوں میں سخت بندشیں

ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے چھے تھانوں میں منگل کو بھی کرفیو جاری رہا - جبکہ مختلف مقامات پر پرتشدد مظاہرے جاری رہے -

 خبروں میں کہا گیا ہے کہ سری نگر اور وادی کے مختلف علاقوں میں چوہترویں روز بھی کرفیو اور سخت بند شوں کے باوجود لوگوں کے پرتشدد مظاہرے جاری رہے - جن میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں - حکام کا کہنا ہے کہ سری نگر کے پائین شہر اور ہرون  سمیت چھے تھانوں میں کرفیو نافذ ہے جبکہ باقی علاقوں سے کرفیو ہٹالیا گیا ہے - ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ  جمعے کو سری نگر کے ہرون علاقے میں سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایک کمسن نوجوان  کی ہلاکت کے بعد ریاستی دارالحکومت میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کرفیو نافذ ہے -  حکام نے دعوی کیا ہے کہ صورتحال کنٹروں میں ہے اور وادی میں حالات بہتر ہورہے ہیں - البتہ دفعہ ایک سوچوالیس بدستور نافذ ہے -  اس درمیان علیحدگی پسند جماعتوں نے منگل کو یوم خواتین کے موقع پر لوگوں سے پر امن مظاہرے اور مارچ کرنے کی اپیل کی تھی - علیحد گی پسند جماعتوں نے ہڑتال اور مظاہروں کا دائرہ آئندہ بائیس ستمبر تک بڑھا دیا ہے - مسلسل ہڑتالوں کی وجہ سے کار وبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گیا ہے - اسکول، کالج، دوکانیں اور تجارتی مراکز کے ساتھ ساتھ  پٹرول پمپ بھی بند پڑے ہیں اور سڑکوں پر پبلیک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برا بر ہے - وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بدستور معطل ہے جس کی وجہ سے  وادی میں موجود اور دیگر علاقوں اور بیرونی ملکوں میں مقیم کشمیریوں کو اپنے عزیزوں سے رابطے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے - پچھلے آٹھ جولائی سے وادی میں جاری پرتشدد مظاہروں میں تقریبا نوے افراد جاں بحق اور تیرہ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں -