ہندوستان کے سرحدی شہر اٹاری میں اسکول بس کا حادثہ متعدد بچے ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i249274-ہندوستان_کے_سرحدی_شہر_اٹاری_میں_اسکول_بس_کا_حادثہ_متعدد_بچے_ہلاک
ہندوستان کی ریاست پنجاب کے سرحدی علاقے اٹاری میں ایک اسکول بس نہر میں گرجانے سے چھے اسکولی بچوں کی موت واقع ہوگئی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے سرحدی شہر اٹاری میں اسکول بس کا حادثہ متعدد بچے ہلاک

ہندوستان کی ریاست پنجاب کے سرحدی علاقے اٹاری میں ایک اسکول بس نہر میں گرجانے سے چھے اسکولی بچوں کی موت واقع ہوگئی ہے

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اٹاری کے قریب بارڈر آؤٹ پوسٹ بی او پی کے مہاوا کے نزدیک ایک نہر میں اسکول کی ایک بس گرجانے سے اس میں سوار چھے بچوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ سترہ بچے زخمی ہوگئے - ریاست پنجاب کے ایک سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سینتیس بچوں کو لے کر جارہی ایک بس ایک پل سے نہر میں گرگئی - پولیس کا کہنا تھاکہ بس پل پر پھنس گئی اور جب ڈرائیور نے اسے نکالنے کی کوشش کی تو وہ نہر میں جاگری - پو لیس نے تصدیق کی ہے کہ چھے بچے ہلاک اور سترہ زخمی ہوئے ہیں - پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈی اے وی اسکول کی تھی اور ہلاک ہونے والے سبھی بچوں کی عمریں دس سے پندرہ سال کے درمیان تھی - پیرکو ہندوستان کی مشرقی ریاست بہار کے ضلع مدھو بنی میں بھی ایک مسافربس ایک گہرے تالاب میں گرگئی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم پچاس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے - حکام کا کہنا ہے سینتیس افراد کی لاشیں اب تک تالاب سے نکال جاچکی ہیں - اس بس میں پچاس سے زائد مسافرسوار تھے -