ہندوستان اپنے اسٹریٹیجک ذخائر کے لیے ایران سے تیل خریدے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i249349-ہندوستان_اپنے_اسٹریٹیجک_ذخائر_کے_لیے_ایران_سے_تیل_خریدے_گا
ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ اپنے اسٹریٹیجک ذخائر کے لیے ایران سے ساٹھ لاکھ بیرل خام تیل خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان اپنے اسٹریٹیجک ذخائر کے لیے ایران سے تیل خریدے گا

ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ اپنے اسٹریٹیجک ذخائر کے لیے ایران سے ساٹھ لاکھ بیرل خام تیل خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ہندوستان کی وزارت صنعت کے ایک عہدیدار نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی تیل کی خریداری سے متعلق مذاکرات تجارتی وجوہات کی بنا پر تعطل کا شکار ہوگئے۔ پریس ٹی وی کے مطابق ایک ہندوستانی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہندوستان منگلور میں واقع زیر زمین اسٹریٹیجک ذخائر کو بھرنے کے لیے آئندہ دو ماہ کے دوران ایران سے ساٹھ لاکھ بیرل تیل خریدے گا۔ مذکورہ ذریعے کا کہنا تھا کہ بھارت پیٹرولیم چالیس لاکھ بیرل اورمنگلور پیٹروکیمیکل بیس لاکھ بیرل تیل درآمد کرے گی۔ تیل کی قیمت خرید کے حوالے سے مذکورہ ہندوستانی ذریعے نے کچھ نہیں بتایا۔ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے بعد سے ایران کی تیل کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اگست کے مہینے میں ایران سے ہندوستان کے لیے تیل برآمدات پچھلے پندرہ سال کے دوران اپنی اونچی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔