ہندوستانی وزارت خارجہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i249529-ہندوستانی_وزارت_خارجہ_میں_پاکستانی_ہائی_کمشنر_کی_طلبی
اوڑی میں ہندوستانی فوجی مرکز پر ہوئے حملے کے سلسلے میں ہندوستانی وزارت خارجہ نے بدھ کو پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے ان سے واقعے پر احتجاج کیا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • ہندوستانی وزارت خارجہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی

اوڑی میں ہندوستانی فوجی مرکز پر ہوئے حملے کے سلسلے میں ہندوستانی وزارت خارجہ نے بدھ کو پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے ان سے واقعے پر احتجاج کیا

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے خارجہ سکریٹری جے شنکر نے پاکستانی ہائی کمشنر باسط علی سے کہا کہ پاکستان نے دوہزارچارمیں وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین کو ہندوستان کے خلاف دہشت گر دانہ کارروائیوں کے لئے استعمال نہیں کرنے دے گا لیکن اوڑی حملے سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ پاکستان میں ابھی بھی دہشت گردوں کا مضبوط اڈ ہ ہے - ہندوستانی خارجہ سکریٹری نے کہا کہ اوڑی دہشت گردانہ حملے میں جو فوجی سامان ملے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دہشت گرد کب اور کہاں سے آئے ہیں - دوسری جانب پاکستانی ذرائع نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے ہندوستان کے اس الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کو چاہئے کہ وہ اس قسم کے بے بنیاد الزامات لگانے کے  بجائے مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالے-