ہندوستان نے جدید ترین لڑاکا طیاروں کی خریداری کی منظوری دے دی
ہندوستان نے فرانس سے جدید ترین لڑاکا طیاروں کی خریداری کے نئے سمجھوتے کی منظوری دے دی ہے۔
فرانس پریس کے مطابق ، ہندوستانی وزارت دفاع کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ کابینہ کی سیکورٹی کمیٹی نے فرانس کی داسو کمپنی سے چھتیس جدید ترین لڑاکا طیاروں کے سودے کی منظوری دے دی ہے۔مذکورہ ذریعے نے بتایا کہ رافیل طیاروں کی خریداری کے نئے سمجھوتے کی منظوری بدھ کی شام ہونے والے کابنیہ کے اجلاس کے دوران دی گئی۔ہندوستان اور فرانس کے وزرائے دفاع تیئیس ستمبر کو اس معاہدے پر باضابطہ دستخط کریں گے۔ قبل ازیں ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا تھا کہ اگر چہ رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کے معاہدے کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ سست روی سے جاری ہے تاہم امید ہے کہ جلد ہی اس کی خریداری سے متعلق باقی ماندہ مسائل برطرف ہوجائیں گے۔اس سے قبل ہندوستان نے قیمت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی سے متعلق معاملات کے باعث مذکورہ طیاروں کی خریداری کا سودا منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔