ممبئی کے قریب اوڑن میں نیول بیس کے آس پاس الرٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i249835-ممبئی_کے_قریب_اوڑن_میں_نیول_بیس_کے_آس_پاس_الرٹ
ممبئی کے قریب اوڑن میں ہندوستانی بحریہ کے اڈے کے اطراف میں کچھ مشتبہ افراد کی موجودگی کی خبروں کے بعد بحریہ نے الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ جمعےکو آس پاس کے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  • ممبئی کے قریب اوڑن میں نیول بیس کے آس پاس الرٹ

ممبئی کے قریب اوڑن میں ہندوستانی بحریہ کے اڈے کے اطراف میں کچھ مشتبہ افراد کی موجودگی کی خبروں کے بعد بحریہ نے الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ جمعےکو آس پاس کے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا

جمعرات کو اسکولی بچوں نے ممبئی کے قریب واقع اوڑن میں نیول بیس کے قریب فوجی وردی میں کچھ مشتبہ عناصر کو دیکھا تھا جو ہتھیاروں سے لیس تھے -

بچوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی جس کے  بعد ان مشتبہ افراد کو تلاش کرنے  کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیاہے - اسکولی بچوں کے بتانے پر پولیس نے ایک مشتبہ شخص کا اسکیچ بھی جاری کردیاہے -

مشتبہ افراد کو تلاش کرنے کے  لئے مختلف ایجنسیاں بھی سرگرم ہوگئی ہیں - ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ ہتھیاروں سے لیس مشتبہ عناصر کو دیکھنے والے اسکولی بچوں سے ملی تفصیلات کی بنیاد پر ان میں سے ایک کا اسکیچ جاری کردیاگیاہے - تاہم ابھی تک پولیس کو ان مشتبہ عناصر کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے -

پولیس کا کہنا ہےکہ نیشنل  سیکورٹی گارڈ این ایس جی اور ریاستی پولیس کے خصوصی دستے کو بھی سرچ آپریشن میں لگا دیا گیا ہے - اس دوران نوی ممبئی کے پولیس سربراہ نے جمعرات اور جمعے کی پوری رات افسران کے ساتھ حالات کا جائزہ لیا