رافیل طیاروں کے معاہدے پر کانگریس کا اعتراض
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i249964-رافیل_طیاروں_کے_معاہدے_پر_کانگریس_کا_اعتراض
رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کے لئے فرانس کے ساتھ معاہدہ کرنے کی بنا پر ہندوستان کی حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۶ Asia/Tehran
  • رافیل طیاروں کے معاہدے پر کانگریس کا اعتراض

رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کے لئے فرانس کے ساتھ معاہدہ کرنے کی بنا پر ہندوستان کی حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی ہے-

ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیردفاع اے کے اینٹنی نے فرانس کے رافیل جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق ہندوستان اور فرانس کے درمیان ہونےوالے معاہدے کو لے کر مرکزی حکومت  پر اعتراض کیا ہے -

کانگریس کے رہنما نے مرکزی حکومت سے سوال کیا ہے جب سبھی چھتیس رافیل طیارے فرانس سے ہی آئیں گے تو پھرمیک ان انڈیا کے نعرے کا کیا ہوگا ؟ انہوں نے کہا کہ  کانگریس کی زیرقیادت مخلوط حکومت  کے دور میں طے پایا تھا کہ فرانس سے صرف اٹھارہ رافیل طیارے لئے جائیں گے باقی ہندوستان میں ہی تیار کئے جائیں گے لیکن اب جب سبھی طیارے فرانس سے آرہے ہیں تو میک ان انڈیا کا کیا ہوگا ؟

ہندوستان اور فرانس کے وزرائے دفاع نے جمعے کو نئی دہلی میں ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق ہندوستان ، فرانس سے چھتیس رافیل طیارے خریدے گا جس کی مالیت تقریبا انسٹھ ہزار کروڑ روپئے ہے - کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیردفاع اے کے اینٹنی نے یہ بھی کہا کہ یہ معاہدہ ہندوستان کی دفاعی ضرورتوں کو پورا نہیں کرتا -