پاکستان کشمیر کا خواب دیکھنا چھوڑ دے: ہندوستانی وزیرخارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i250324-پاکستان_کشمیر_کا_خواب_دیکھنا_چھوڑ_دے_ہندوستانی_وزیرخارجہ
ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کشمیر ان کے ملک کا حصہ ہے جسے الگ نہیں کیا جا سکتا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کشمیر کا خواب دیکھنا چھوڑ دے: ہندوستانی وزیرخارجہ

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کشمیر ان کے ملک کا حصہ ہے جسے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے اور پاکستان اس کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ انہوں نے ایک بار پھر زور دیکر کہا کہ جموں کشمیر ہندوستان کا حصہ تھا اور رہے گا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے ہندوستانی کی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم سب کو دہشتگردی کے خلاف اکٹھا ہونا ہو گا۔ انہوں نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے ملک کو الگ تھلگ کر دیا جائے۔

سشما سوارج نے ایک بار پھر اس الزام کو دوہرایا کہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے مرکز پر مسلح حملے میں پاکستان ملوث ہے۔

سترہ ستمبر کو کشمیر میں ہندوستانی فوجی مرکز پر ہونے والے حملے میں اٹھارہ ہندوستانی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ پاکستان نے اس حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔

برطانوی سامراج سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشمیر کی ملکیت کے معاملے پر تنازعہ چلا آ رہا ہے۔ دونوں ممالک کشمیر کے معاملے پر اب تک دو مرتبہ بھرپور جنگ بھی لڑ چکے ہیں۔