ہندوستان میں سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا
ہندوستان کے خفیہ اداروں کی اس اطلاع کے بعد کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں پورے ملک میں سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
نئی دہلی سے موصولہ خبروں کے مطابق دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر ہندوستان کے ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، بس اسٹیشنوں، بندرگاہوں اور اسی طرح نئی دہلی اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں شاپنگ مال اور تجارتی مراکز پر سیکورٹی الرٹ کر دی گئی- ہندوستان کے خفیہ اداروں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ہر طرح کی مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع فورا پولیس اور خفیہ اداروں کو دیں- اس درمیان سیکورٹی فورس کے اہلکار اور کمانڈو دستے اہم شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے مشکوک عناصر کی آمد و رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں- واضح رہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے اندر مسلح افراد کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فوج کے سرجیکل آپریشن کے اعلان کے بعد ہندوستان میں یہ سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے-