ہندوستان: راجستھان میں بجلی گرنے سے نو افراد کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i251215-ہندوستان_راجستھان_میں_بجلی_گرنے_سے_نو_افراد_کی_ہلاکت
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں الگ الگ مقامات پر بارش کے دوران بجلی گرنے سے نو افراد ہلاک ہو گئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: راجستھان میں بجلی گرنے سے نو افراد کی ہلاکت

ہندوستان کی ریاست راجستھان میں الگ الگ مقامات پر بارش کے دوران بجلی گرنے سے نو افراد ہلاک ہو گئے-

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی نے خبر دی ہے کہ راجستھان کے باراں اور جھالا اضلاع میں بارش کے دوران بجلی گرنے سے نو افراد ہلاک ہو گئے جن میں آٹھ خواتین اور ایک مرد شامل ہے- پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ باراں ضلع کے ہرنادا شاہ قصبے کے گاؤں بالاپورا گاؤں میں سویابین کی کٹائی کر رہی آٹھ خواتین بارش سے بچنے کے لئے ایک درخت کے نیچے کھڑی تھیں کہ اسی دوران بجلی گرنے سے یہ تمام خواتین جھلس گئیں جبکہ جھالا ضلع میں بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔