ہندوستان: کوسٹ گارڈ کا ایک پاکستانی کشتی پکڑنے کا دعوی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i251326-ہندوستان_کوسٹ_گارڈ_کا_ایک_پاکستانی_کشتی_پکڑنے_کا_دعوی
ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے گجرات کے ساحل کے قریب ایک مشتبہ پاکستانی کشتی کو پکڑنے کا دعوی کیا ہے جن میں نو افراد سوار تھے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کوسٹ گارڈ کا ایک پاکستانی کشتی پکڑنے کا دعوی

ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے گجرات کے ساحل کے قریب ایک مشتبہ پاکستانی کشتی کو پکڑنے کا دعوی کیا ہے جن میں نو افراد سوار تھے۔

ہندوستانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ اتوار کو صبح ساڑھے دس بجے ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے ایک پاکستانی کشتی کو اس وقت پکڑ لیا جب ہندوستانی حکام کے بقول وہ   ہندوستانی سمندری حدود میں داخل ہوئی- ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کشتی میں سوار سبھی لوگ غالبا ماہیگیر ہیں جن کو بازپرس کے لئے پور بندر لے جایا گیا ہے- واضح رہے کہ ہندوستان نے گذشتہ روز نئی دہلی اور پانچ دیگر ریاستوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا تھا- ہندوستانی خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے اس پار سرجیکل آپریشن کے بعد دہشت گردانہ خطرے کا امکان بڑھ گیا ہے- اس سے پہلے نوی ممبئی میں بھی اسکولی بچوں نے ہندوستانی بحریہ کے بیس کے قریب مشتبہ افراد کو دیکھا تھا جس کے بعد سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا تھا- پاکستانی کشتی کو پکڑنے کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اڑی میں ہندوستانی فوجی مرکز پر حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات بے حد کشیدہ ہو گئے ہیں-