کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملہ، چار ہلاک
Oct ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
-
مسلح افراد نے دو ہفتہ قبل بھی ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے اڑی علاقے میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کردیا تھا جس میں بیس ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے-
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شمالی ضلع بارہ مولا میں ہندوستانی فوج کے چھیالیس راشٹریہ رائفلز کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق چھ مسلح افراد نے راشٹریہ رائفلز کیمپ پر حملہ کیا جن سے مقابلے میں دو حملہ آور مارے گئے جبکہ حملہ آوروں کے دیگر چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ابتدائی رپورٹوں میں کہا گیا کہ دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کی جارہی تھی جس میں دو ہندوستانی فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
مسلح افراد نے دو ہفتہ قبل بھی ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے اڑی علاقے میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کردیا تھا جس میں بیس ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے-
ٹیگس