ہندوستان میں ٹرین حادثہ، متعدد زخمی
Oct ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
ہندوستان میں مسافر ٹرین جہلم ایکسپریس حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جموں سے پنے جا رہی جہلم ایکسپریس کے دس ڈبے پنجاب کے جالندھر لدھیانہ سیکشن کے قریب پٹری سے اتر گئے جس کے نتیجے میں چار مسافر زخمی ہوگئے-
ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹرین کی پینٹری کار، اے سی تھری ٹائر کا بی پانچ کوچ اور سلیپر ٹائر کے اے سی سے لے کر ایس آٹھ تک کے کوچ پٹری سے اترگئے جس میں چار مسافر زخمی ہو گئے- زخمیوں کو لدھیانہ اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔