ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جھڑپ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i252613-ہندوستان_کے_زیرانتظام_کشمیر_میں_جھڑپ
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک چھڑپ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جھڑپ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک چھڑپ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج نے پمپورہ کے علاقے میں اس بلنڈنگ کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے جہاں عسکریت پسندوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی اس جھڑپ میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ تین عسکریت پسندوں نے پمپورہ کے علاقے میں ایک سرکاری کمپاؤنڈ کے قریب فائرنگ کی جس کے بعد فوج اور پیرا ملٹری فورس نے علاقے کو پوری طرح سے اپنے گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پچھلے تین ماہ سے حالات سخت کشیدہ چلے آ رہے جس کے سبب معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ وادی کے مختلف علاقوں سے منگل کے روز بھی ہندوستان مخالف مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے ہیں۔