محبوبہ مفتی کی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i260419-محبوبہ_مفتی_کی_پالیسی_پر_کڑی_نکتہ_چینی
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدرعمرعبداللہ نے کہا ہے کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو بحیثیت مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ گذشتہ 5 ماہ سے جاری بے چینی کی ذمہ داری قبول کر لینی چاہئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • محبوبہ مفتی کی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدرعمرعبداللہ نے کہا ہے کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو بحیثیت مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ گذشتہ 5 ماہ سے جاری بے چینی کی ذمہ داری قبول کر لینی چاہئے۔

کشمیر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عمرعبداللہ نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی پرسرینگر میں الزام عائد کیا کہ انہوں نے ہندوستانی وزیراعظم کے ساتھ گذشتہ 5 ماہ میں ہلاک ہوئے شہریوں، زخمیوں اور گرفتار نوجوانوں کے بارے میں بات نہیں کی۔ محبوبہ مفتی کو چاہئے تھا کہ وہ ہندوستانی وزیراعظم کے ساتھ پیلٹ متاثرین، زخمیوں اور اپاہج بنے نوجوانوں کا معاملہ اٹھاتی اور اُن کے علاج و معالجہ اور مستقبل کیلئے کوئی پیکیج طلب کرتی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے عوام کے ساتھ بلند بانگ دعوے کئے اور افسپا کی منسوخی، اعتماد سازی، بجلی گھروں کی واپسی، 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی، بھرپور اور سستا راشن جیسے بڑے بڑے وعدے کئے لیکن 2 سال کا وقت گزرنے کے باوجود بھی ایک بھی وعدہ پورا نہ ہوسکا۔

نئی دہلی کو حدف تنقید بناتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ نئی دہلی نے ہمیشہ کشمیریوں کے بھروسے اور اعتماد کو ٹھیس پہنچائی اور ہر دور کی ہندوستانی حکومتوں نے کشمیریوں کے ساتھ وعدے کرکے وقت گزاری کی۔

واضح رہے کشمیر میں حالیہ کشیدگی، حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی پولیس کے ہاتھوں موت کے بعد شروع ہوئی ہے۔ برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ہندوستانی فوج اور کشمیری عوام کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 117 عام شہری ہلاک اورہزاروں کی تعداد میں زخمی اور گرفتارہوئے ہیں۔