ہندوستان: چھٹی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا اختتام
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i260905-ہندوستان_چھٹی_ہارٹ_آف_ایشیا_کانفرنس_کا_اختتام
ہندوستان کے شہر امرتسر میں افغانستان سے متعلق دنیا کے تیس ملکوں اور علاقائی و بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کی شرکت سے منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ختم ہو گئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: چھٹی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا اختتام

ہندوستان کے شہر امرتسر میں افغانستان سے متعلق دنیا کے تیس ملکوں اور علاقائی و بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کی شرکت سے منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ختم ہو گئی۔

اس کانفرنس میں افغانستان کے مسائل حل اور سیکورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے تعاون کے مختلف طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کانفرنس سے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی، افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی خطاب کیا۔

ہارٹ آف ایشیا میں اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان، پاکستان، ہندوستان، چین، روس، جمہوریہ آذربائیجان، قزاقستان، تاجیکستان، ترکمنستان، ترکی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ وزرائے خارجہ کی سطح پر پہلی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس، دو ہزار گیارہ میں استنبول میں منعقد ہوئی تھی جس کے بعد دو ہزار بارہ سے دو ہزار پندرہ کے دوران افغانستان، قزاقستان، چین، اور پاکستان میں منعقد ہوئی تھی۔