تامیل ناڈو کی وزیراعلی جے للیتا کی جسمانی حالت انتہائی خطرے میں
ریاست تامیل ناڈو کی وزیراعلی جے للیتا کی جسمانی حالت خطرے میں ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا جارہا ہے-
چنئی سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات جے للیتا کو دل کا عارضہ لاحق ہوا جس کے بعد ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی لیکن ان کی حالت بگڑتی ہی چلی گئی اور انہیں سی سی یو میں وینٹی لیٹر پر منتقل کریا گیا ہے-
چینئی کے اپولو اسپتال کے باہر جے للیتا کے چاہنے والوں کی بھیڑ ہے اور بہت سے لوگ رو رہے ہیں - جیسے جیسے میڈیکل بولیٹن سامنے آرہے ہیں ان کے پرستاروں اور چاہنے والوں کی امیدیں ٹوٹتی جا رہی ہیں -
واضح رہے کہ پھیپھڑے میں بیماری اور بخارکی شکایت کی وجہ سے تامیل ناڈو کی وزیراعلی جے للیتا کو دومہینے قبل چینئی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا کچھ عرصے تک وہ آئی سی یو میں داخل رہیں - جے للیتا کی صحت انتہائی خراب ہونے کے پیش نظر ریاست تامیل ناڈو میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کردئے گئے ہیں -