ہندوستان: سپریم کورٹ نے مودی کے خلاف کاروائی روک دی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i262531-ہندوستان_سپریم_کورٹ_نے_مودی_کے_خلاف_کاروائی_روک_دی
ہندوستان میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کرپشن کیس میں سپریم کورٹ نے کارروائی روک دی-
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Dec ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: سپریم کورٹ نے مودی کے خلاف کاروائی روک دی

ہندوستان میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کرپشن کیس میں سپریم کورٹ نے کارروائی روک دی-

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے وزیراعظم مودی کے خلاف کرپشن کیس میں ثبوت پیش کرنے کے لئے مزید بیس دن کی مہلت دینے سے انکار کر دیا۔ ہندوستانی سپریم کورٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کرپشن کیس ایک این جی او نے دائر کیا تھا۔ عدالت نے ثبوت مانگے تو درخواست گزار نے ثبوت پیش کرنے کے لئے چودہ دن کی مہلت طلب کی۔ رپورٹ کے مطابق یہ مہلت ختم ہونے پر درخواست گزار نے مزید بیس دن کی مہلت کی درخواست کی جس کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا۔

سپریم کورٹ نے اسی کے ساتھ اس کیس میں کارروائی روک دینے کا فیصلہ صادر کر دیا۔ ہندوستانی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آئینی عہدے داروں کے خلاف اگر کوئی الزام ہے تو اس کا ثبوت، فوری طور پر سامنے آنا چاہئے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آئینی عہدے داروں کے خلاف ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات سامنے آئیں تو معاملے کو زیادہ دیر تک طول نہیں دیا جا سکتا۔