کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں پر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i262825-کشمیر_میں_ہندوستانی_فوجیوں_پر_حملہ
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مسلح افراد نے ہندوستانی فوجیوں کی بس پر فائرنگ کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں پر حملہ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مسلح افراد نے ہندوستانی فوجیوں کی بس پر فائرنگ کی ہے۔

سری نگر میں ہندوستان کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر پمپور میں مسلح افراد نے فوجیوں کی ایک بس پر حملہ کر دیا جس میں تین فوجی مارے گئے- یہ واقعہ ہفتے کی دو پہر پیش آیا-  واقعے میں کچھ فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے- واقعے کے  بعد فوجی اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش کا کام شروع کر دیا- سی آر پی ایف کے آئی جی آپریشن ذوالفقار حسن کا کہنا ہے کہ جہاں حملہ ہوا ہے وہاں کافی تعداد میں لوگ موجود تھے اس لئے کھل کر جوابی کارروائی نہیں کی جاسکی، البتہ حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے آپریشن جاری رکھا گیا- خبروں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مسلح افراد نے ڈرائیور پر فائرنگ کر کے بس کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور زخمی حالت میں بھی بس کو وہاں سے دور نکال لے گیا-