بھٹکل سمیت چار افراد کو موت کی سزا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i263131-بھٹکل_سمیت_چار_افراد_کو_موت_کی_سزا
ہندوستان میں یاسین بھٹکل سمیت چار افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • بھٹکل سمیت چار افراد کو موت کی سزا

ہندوستان میں یاسین بھٹکل سمیت چار افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

ہندوستان کے شہر حیدرآباد کے دل سکھ نگر بلاسٹ کیس میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے مسلم طلبہ کی تنظیم سیمی کے کارکن یاسین بھٹکل سمیت چار افراد کو پھانسی کی سزا سنائی ہے- این آئی اے کی خصوصی عدالت نے چار افراد کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا تھا جس کے بعد فیصلے کو محفوظ کر لیا تھا اور پیر کو اپنا فیصلہ سنا دیا-

واضح رہے کہ این آئی اے ایک لمبے عرصے سے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی تھی- یہ پہلا واقعہ ہے جس میں این آئی اے کی جانچ کے بعد اس کی مخصوص عدالت نے سزا سنائی ہے اور پہلی بار کسی معاملے میں انڈین مجاہدین کے کسی بھی دہشت گرد کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے- اکیس فروری دو ہزارتیرہ کو ہوئے والے اس بلاسٹ میں اٹھارہ لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور ایک سو اکتیس افراد سنگین شکل میں زخمی ہو گئے تھے- اس دھماکے کا خاص ملزم ریاض بھٹکل اب بھی فرار ہے-