ہندوستان کے وزیر اعظم پر کروڑوں روپے لینے کا الزام
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i263440-ہندوستان_کے_وزیر_اعظم_پر_کروڑوں_روپے_لینے_کا_الزام
ہندوستان کے وزیر اعظم پر کروڑوں روپے لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیر اعظم پر کروڑوں روپے لینے کا الزام

ہندوستان کے وزیر اعظم پر کروڑوں روپے لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہندوستان کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے صرف چھے ماہ کے دوران سہارا سے کئی بار میں کروڑوں روپے لئے تھے۔

اس سے قبل راہل گاندھی نے دعوی کیا تھا کہ ان کے پاس وزیر اعطم نریندر مودی کے ذاتی طور پر کرپشن میں ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں اور وہ ان اطلاعات سے لوگوں کو باخبر کریں گے۔

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی جب ہندوستان کی ریاست گجرات کے وزیر اعلی تھے تو انھوں نے چھے ماہ کے عرصے میں سہارا سے نو بار کروڑوں روپے لئے تھے اور آئی ٹی کے چھاپے کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ دو ہزار تیرہ میں آئی ٹی کے چھاپے کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ نریندر مودی کو سہارا کے لوگوں نے کروڑوں روپے دیئے تھے اور یہ بات ان لوگوں کی ڈائری میں بھی موجود ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ وہ یہ بات لوک سبھا میں کہنا چاہتے تھے مگر انھیں بولنے نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر یہ الزام ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عائد کیا۔