ہندوستان: وزیراعظم پررشوت لینے کے الزام کی تحقیقات کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i263665-ہندوستان_وزیراعظم_پررشوت_لینے_کے_الزام_کی_تحقیقات_کا_مطالبہ
ہندوستان کے معروف سیاستدان اور سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادیو نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی جانب سے اس ملک کے وزیراعظم نریندرمودی پر 40کروڑ رشوت لینے کے الزام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ راہول گاندھی کے اس الزام کی سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی میں تحقیقات کی جائیں اور مودی اس سنگین الزام کی خود وضاحت پیش کریں ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۳, ۲۰۱۶ ۰۶:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: وزیراعظم پررشوت لینے کے الزام کی تحقیقات کا مطالبہ

ہندوستان کے معروف سیاستدان اور سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادیو نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی جانب سے اس ملک کے وزیراعظم نریندرمودی پر 40کروڑ رشوت لینے کے الزام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ راہول گاندھی کے اس الزام کی سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی میں تحقیقات کی جائیں اور مودی اس سنگین الزام کی خود وضاحت پیش کریں ۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق لالو پرساد یادیو نے ہندوستان کے وزیراعظم مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کے الزام کی گونج پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے ہم اس بات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے یہ معاملہ بہت سنگین ہےاورمودی کو راہول گاندھی کے الزامات کا جواب دینا ہو گا ۔