نوٹ بندی کے معاملے پر ہندوستان کی اپوزیشن جماعتو ں کا اجلاس
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i264373-نوٹ_بندی_کے_معاملے_پر_ہندوستان_کی_اپوزیشن_جماعتو_ں_کا_اجلاس
ہندوستان میں نوٹ بندی کے معاملے پر کانگریس کی قیادت میں اپوزیش جماعتوں کا ایک اہم اجلاس ہوا تاہم کئی اہم جماعتوں نے اس میں شرکت نہیں کی-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۶ Asia/Tehran
  • نوٹ بندی کے معاملے پر ہندوستان کی اپوزیشن جماعتو ں کا اجلاس

ہندوستان میں نوٹ بندی کے معاملے پر کانگریس کی قیادت میں اپوزیش جماعتوں کا ایک اہم اجلاس ہوا تاہم کئی اہم جماعتوں نے اس میں شرکت نہیں کی-

کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ  نوٹ بندی سے نہ تو بلیک منی کا خاتمہ ہوا اور نہ ہی بدعنوانی کا خاتمہ کیا جاسکا- راہل گاندھی نے کہا  کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہا تیس دسمبر تک سب ٹھیک ہو جائے گا لیکن ابھی تک صورت حال جوں کی توں بنی ہوئی ہے- انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے اور اس سے ملک کو بڑا دھچکا لگا ہے- ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی وزیراعظم کے نوٹ بندی کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی کا فیصلہ اب تک کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے- ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیراعظم نے نوٹ بندی سے پیدا ہونے والی مشکل صورت حال کو ختم کرنے کے لئے پچاس دن مانگے تھے لیکن صورت حال ویسی ہی بنی ہوئی ہے تو کیا وہ استعفی دیں گے؟ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان چالیس روز میں ملک، بیس سال پیچھے چلا گیا- اپوزیشن جماعتوں  کے اجلاس میں کانگریس، ٹی ایم سی، آرجے ڈی، جے ڈی ایس، جے ایم ایم ، آئی یو ایم ایل اور اے آئی یو ڈی ایف سمیت آٹھ جماعتوں نے حصہ لیا جبکہ بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کی جماعت جے ڈی یو، اترپردیش کی سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی اور بائیں بازو کی جماعتوں نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی-