ہندوستان میں ٹرین کا حادثہ، دو ہلاک درجنوں زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i264541-ہندوستان_میں_ٹرین_کا_حادثہ_دو_ہلاک_درجنوں_زخمی
ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ستر کے قریب زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ٹرین کا حادثہ، دو ہلاک درجنوں زخمی

ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ستر کے قریب زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ٹرین کا یہ حادثہ ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں رورا اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں اجمیر- سیالدہ ٹرین کی پندرہ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی تاہم ٹریک کو بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق حادثے میں دو مسافر ہلاک اور اڑسٹھ زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتالوں  میں منتقل کر دیا گیا ہے۔  
گزشتہ ماہ بھی ہندوستان میں اندور- پٹنہ ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے ایک سو پچاس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔