ہندوستان کا میزائل تجربہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے: وکاس سوروپ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i264565-ہندوستان_کا_میزائل_تجربہ_کسی_ملک_کے_خلاف_نہیں_ہے_وکاس_سوروپ
ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے چینی ہم منصب کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کا میزائل تجرجہ اور اس کی اسٹریٹیجک طاقت میں اضافہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا میزائل تجربہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے: وکاس سوروپ

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے چینی ہم منصب کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کا میزائل تجرجہ اور اس کی اسٹریٹیجک طاقت میں اضافہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق وکاس سوروپ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ نئی دہلی کو توقع ہے کہ دوسرے ممالک بھی تسلیم شدہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا بڑھتا ہوا تعاون اور اسٹریٹیجک خودمختاری, علاقے کے استحکام کا باعث ہے اور اس سے ملکوں کے لیے کوئی مشکل پیدا نہیں ہو گی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چین ون نے منگل کے روز ہندوستان کے میزائل تجربے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تجربہ اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق انجام پایا ہو گا اور یہ جنوبی ایشیا کے علاقے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا باعث نہیں بنے گا۔

واضح رہے کہ ہندوستان نے پیر کے روز ریاست اڑیسہ میں اگنی پانچ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ اگنی پانچ میزائل ہندوستان کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل ہے جو ایک ٹن ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔