اکھلیش یادو سماجوادی پارٹی کے نئے قومی صدر
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو سماجوادی پارٹی کے قومی صدر بن گئے ہیں
موصولہ رپورٹوں کے مطابق ریاست اترپردیش کے دارالحکومت جنیشور پارک میدان میں سماجوادی پارٹی کے اجلاس میں اکھلیش یادو کو پارٹی کا قومی صدر منتخب کرلیا گیا ہے - اجلاس میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری رام گوپال یادو نے ملائم سنگھ یادو کی جگہ اکھلیش یادو کو سماجوادی پارٹی کا قومی صدر بنانے کی تجویز پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا ہے- رام گوپال یادو نے اتوار کواعلان کیا ہے کہ اکھلیش یادو سماجوادی پارٹی کے نئے صدر بن گئے ہیں - وہیں ملائم سنگھ یادو کو پارٹی کا راہنما بنا دیا گیا ہے- اس کے علاوہ شیوپال یادو کو سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور امرسنگھ یادو کو پارٹی سے باہرنکال دیا گیا ہے- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے ملائم سنگھ یادو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے نیتا جی کا مقام سب سے اونچا اور اہم ہے - وہ میرے باپ ہیں اور اس رشتے کوکوئی ختم نہیں کرسکتا- اگر کوئی نیتا جی کے خلاف سازش کرے تو ان کا بیٹا ہونے کے لحاظ سے میری ذمہ داری ہے کہ میں اسے سامنے لاؤں - اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں ہماری حکومت پھر سے بننے کی سب سے زیادہ خوشی نیتا جی کو ہی ہوگی - سماجوادی پارٹی نے اس سے ایک دن پہلے ہی وزیراعلی اکھلیش یادو اور ان کے قریبی سمجھے جانے والے رام گوپال یادو کو پارٹی میں واپس لے لیا تھا-