نوٹ بندی ہندوستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i265294-نوٹ_بندی_ہندوستان_کا_سب_سے_بڑا_گھوٹالہ
دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے نوٹ بندی پر تنقید کرتے ہوئے اس کو ہندوستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ بتایا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • نوٹ بندی ہندوستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ

دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے نوٹ بندی پر تنقید کرتے ہوئے اس کو ہندوستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ بتایا

نئے سال کے پہلے دن پریس کانفرنس کرکے کیجریوال نے نوٹ بندی کو بہت بڑا گھوٹالہ بتاتے ہوئے اس کی اعلی سطحی تحقیقات اور حکومت سے نوٹ بندی پر وائٹ پیپیر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے - انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر کے بارے میں یہ امید کی جا رہی تھی کہ وہ ملک کو بتائیں گے کہ نوٹ بندی کے بعد ملک کو کیا حاصل ہوا؟ دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ نریندر مودی کی تقریر سے نہ صرف عام آدمی بلکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکنوں میں بھی غصہ ہے-  کیجریوال نے وزیر اعظم کی طرف سے قوم کے نام خطاب میں کی گئی منصوبہ بندی کے اعلان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کے لئے نوٹ بندی  کی کیا ضرورت تھی؟ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تیزی سے بڑھی ہے اور دہشت گردی بھی کم نہیں ہئی ہے - کیجریوال نے کہا کہ نوٹ بندی کے چلتے 100 سے زیادہ لوگوں کی جان جا چکی ہے اور ملک میں کاروبار کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے - کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی اور امت شاہ نے نوٹ بندی کے دوران زمینیں براہ راست خریدیں اور اپنا سارا کالا دھن سفید کر لیا-  کیجریوال نے سوال کیا کہ نوٹ بندی کے دوران پے ٹی ایم کے اشتہارکے لئے وزیر اعظم مودی نے کتنے پیسے لئے؟انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پے ٹی ایم کو اشتہارات کیا جس کا سارا فائدہ اسی کمپنی کو ملا- اب  مودی جی بتائیں کہ پی ٹی ایم  سے انہیں کتنی رشوت ملی