ہندوستان نے کیا اگنی چار کا کامیاب تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i265441-ہندوستان_نے_کیا_اگنی_چار_کا_کامیاب_تجربہ
ہندوستان نے پیر کو اگنی چار میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے کیا اگنی چار کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے پیر کو اگنی چار میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ہندوستان نے اندرون ملک تیار ہونے والے اگنی چار میزائل کا تجربہ اڑیسہ کے بالاسور میں واقع چاندی پور انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج سے کیا جو کامیاب رہا- ہندوستانی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق فوج کی اسٹریٹیجک فورس کمانڈ نے اڑیسہ کے ساحل کے اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے اس میزائل کا تجربہ کیا- اگنی چار میزائل، چار ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-

ہندوستان نے گذشتہ ہفتے اگنی پانچ کا تجربہ کیا تھا- اگنی فور کے اب تک پانچ ٹیسٹ لانچ ہو چکے ہیں- آخری بار نومبر دو ہزار پندرہ میں اس کا ٹیسٹ لانچ کیا گیا تھا- یہ تمام ٹیسٹ لانچ کامیاب رہے تھے- انڈین آرمی پہلے ہی اگنی میزائل کو ڈیپلائے کر چکی ہے- اس میزائل کو پہلے اگنی پرائم کے  نام سے پکارا جاتا تھا- اندرون ملک تیار ہونے والا یہ میزائل زمین سے زمین پر مار کر سکتا ہے-  انتہائی ایڈوانس میزائل اگنی چار میں لگے روڈ موبائل لانچر سے ایکٹیو ہونے کے بعد کچھ ہی منٹوں میں لانچ ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے-

چار ہزار کلومیٹر کے دائرے میں آسانی سے مار کرنے والا یہ میزائل  بیس میٹر لمبا اور سترہ ٹن وزنی ہے-  اگنی چار میزائل کو ہندوستان کے کسی بھی دور دراز اور اندرونی علاقے سے لانچ کیا جا سکتا ہے- اسے آبدوز سے بھی لانچ کیا جا سکتا ہے- ماہرین کا کہنا ہے کہ اگنی چار کے کامیاب تجربہ سے پاکستان کے ساتھ ہی چین کے بھی کئی شہر اس کی رینج میں آ گئے ہیں-