پاکستان اور چین دونوں سے بیک وقت نمٹ سکتے ہیں: جنرل بیپن راوت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i265747-پاکستان_اور_چین_دونوں_سے_بیک_وقت_نمٹ_سکتے_ہیں_جنرل_بیپن_راوت
ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بیپن راوت نے کہا ہے کہ ان کا ملک بیک وقت پاکستان اور چین دونوں سے جنگ کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان اور چین دونوں سے بیک وقت نمٹ سکتے ہیں: جنرل بیپن راوت

ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بیپن راوت نے کہا ہے کہ ان کا ملک بیک وقت پاکستان اور چین دونوں سے جنگ کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔

خبررساں ایجنسی ارنا کے مطابق، جنرل بیپن راوت نے، یہ بات ہندوستان کی جانب سے بیلسٹک میزائیل کے تجربے پر بیجنگ کے اعتراض پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ہندوستان، چین کے ساتھ دشمنی نہیں چاہتا بلکہ تعاون کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
چین نے ہندوستان کی جانب سے گزشتہ پیر کے روز کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے اس معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھانے کی دھمکی دی ہے۔
ہندوستان پانچ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے، اگنی پانچ  میزائل کے ذریعے پورے چین کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
 جنرل بیپن راوت نے پاکستان پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کی صورت میں سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کو زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 ہندوستان اس سے پہلے بھی پاکستان پر کئی بار دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کر چکا ہے جس کی پاکستان نے ہمیشہ تردید کی ہے۔