ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i267349-ہندوستان_کے_زیرانتظام_کشمیر_میں_دراندازی_کی_کوشش_ناکام
ہندوستان کے زیرانتظام جمو و کشمیر کشمیر میں بارڈر سیکورٹی فورس نے مسلح افراد کی دراندازی کی کوشش کو ناکا بنا دیا ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام

ہندوستان کے زیرانتظام جمو و کشمیر کشمیر میں بارڈر سیکورٹی فورس نے مسلح افراد کی دراندازی کی کوشش کو ناکا بنا دیا ہے

سری نگرسے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ ہندوستانی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جمو سیکٹر پر مسلح افراد کی طرف سے دارندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے - سری نگر میں ایک فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کے جوانوں نے اس کارروائی میں دو دراندازوں کو ہلاک کردیا ہے- ادھربانڈی پورہ میں سیکورٹی دستوں نے جمعے کو تلاشی مہم شروع کردی ہے - بانڈی پورہ کےعلاقوں بنگر اور حاجن میں مسلح جنگجوؤں کے روپوش ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد راشٹریہ رائفلس اور پولیس نے تلاشی مہم شروع کردی ہے - اطلاعات ہیں کہ سیکورٹی دستوں نے ان علاقوں کا چاروں طرف سے محاصرہ کرلیا ہے - اس درمیان وادی  کے مختلف علاقوں میں نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے شدید مظاہرے کئے - جمعے کو احتجاجی مظاہرے کی کال علیحدگی پسند جماعتوں نے دی تھی جبکہ جمعے کو وادی کے بیشترعلاقوں میں عام ہڑتال رہی جس کی وجہ سے معمولات زندگی  مفلوج رہے -