ہندوستان کی ریاست بہار میں کشتی ڈوبنے سے 21 افراد ہلاک
Jan ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
اہندوستان کی شمال مشرقی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں گنگا دریا میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 21 افراد کی ہلاکت ہوگئی ہے۔
ارنا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ اس چھوٹی سی کشتی پر 40 سے زیادہ افراد سوار تھے اور یہ حادثہ سنیچر کی شام کو اس وقت پیش آیا جب یہ لوگ فصل کی کٹائی کا جشن منانے کے لیے کشتی سے پتنگ بازی دیکھنے گئے تھے۔
ریسکیو ٹیموں نے اعلان کیا ہے کہ اس کشتی حادثے میں 6 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹنہ گھاٹ کی جانب واپس آنے والی اس کشتی پر حد سے زیادہ افراد سوار تھے۔