ہندوستان کی ریاست آسام میں دھماکے، لوگوں میں خوف و ہراس
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i269469-ہندوستان_کی_ریاست_آسام_میں_دھماکے_لوگوں_میں_خوف_و_ہراس
ہندوستان کی ریاست آسام میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے باعث لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست آسام میں دھماکے، لوگوں میں خوف و ہراس

ہندوستان کی ریاست آسام میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے باعث لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق مشرقی ریاست آسام کے ڈبروگڑھ، تنسوگیا اور چارا ویدو کے علاقے میں یکے بعد دیگر تین دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے ملک کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہونے والے دھماکو کا ذمہ دار علیحدگی پسند تنظیم الفا کو قرار دیاہے۔حکام کا کہنا کہ یہ دھماکے یوم جمہوریہ کے موقع پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی غرض سے کئے گئے۔علیحدگی پسند جماعت الفا نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت نہ کریں۔پچھلے چند ماہ کے دوران آسام کی علیحدگی پسند تنظیم الفا کے ہونے والے حملوں میں چودہ افراد مارے جاچکے ہیں۔الفا پچھلے بیس سال سے اس علاقے میں آسامی زبان بولنے والوں کے الگ ملک کے قیام کی  کوشش کر رہی ہے۔