ہندوستان: ریاست پنجاب میں انتخابی ریلی سے راہل گاندھی کا خطاب
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i269587-ہندوستان_ریاست_پنجاب_میں_انتخابی_ریلی_سے_راہل_گاندھی_کا_خطاب
ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ریاست پنجاب میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ریاست پنجاب کے کانگریس کے سربراہ ہی وزیر اعلی ہوں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ریاست پنجاب میں انتخابی ریلی سے راہل گاندھی کا خطاب

ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ریاست پنجاب میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ریاست پنجاب کے کانگریس کے سربراہ ہی وزیر اعلی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے نائب سربراہ راہل گاندھی نے ریاست پنجاب میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پنجاب میں کانگریس کی حکومت بنے گی اور پنجاب کانگریس کے سربراہ امریندر سنگھ وزیر اعلی بنیں گے۔

انھوں نے کہا کہ امریندر سنگھ نے ریاست پنجاب کے حالات اور عوام کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے بہت زیادہ کوششیں کی ہیں اس لئے وزیر اعلی کے عہدے پر ان سے بہتر امیدوار کوئی نہیں ہو سکتا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی، بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی طرح عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی ریاست پنجاب میں اسمبلی انتخابات میں کانگریس، بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔