ہندوستان: جموں و کشمیر کی موجودہ صورت حال
Feb ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلی نے اس علاقے کے تمام مسائل حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ جموں و کمشیر کے تمام مسائل حل کر دیئے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے عوام نے کافی مسائل و مشکلات کا سامنا کیا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیری عوام کے مسائل حل کئے جانے میں کافی دیر ہوگئی ہے تاہم اب بھی وقت موجود ہے کہ ان کے مسائل و مشکلات کو حل کر دیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ ان کی حکومت کے دور میں کشمیر کے مسائل کے حل کے لئے بنیادی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔
انھوں نے کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام جماعتوں اور گروہوں میں ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔